31 دسمبر، 2023، 8:44 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85339465
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران نے نئے سال کے آغاز پر مبارک باد دی

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے نئے عیسوی سال کے آغاز پر دنیا بھر کے عیسائي ملکوں کے سربراہوں اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور پوری دنیا کے لئے امن و امان و سکون کی دعا کی ہے ۔

صدر سید ابراہیم رئيسی نے الگ الگ پیغامات میں عیسائي ملکوں کے سربراہوں اور عوام کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے ان پیغامات میں واضح کیا ہے: جیسا کہ آپ کو علم ہے اس وقت انسانی سماج کے لئے ایک بڑا بحران غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے بے گناہ عوام کا قتل عام ہے ۔ امید ہے کہ سن 2024 میں عالمی رہنماؤں کی مشترکہ کاوشوں سے ہم بشریت کے خلاف اس قتل عام کو فوری طور پر روکنے کے لئے، دنیا سے ظلم و جور کے خاتمے اور عالمی امن و امان کے لئے عالمی اداروں کی جانب سے فوری اقدام کا مشاہدہ کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .